فیس بک اَن انسٹال کریں، بیٹری لائف بڑھائیں
- Feb 16, 2016
- 1 min read

گزشتہ سال فیس بک کے چیف پراڈکٹ آفسر کرس کاکس نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے یہ مسائل حل کرنے تک اپنے عملے کو آئی فون چھوڑ کر اینڈرائیڈ استعمال کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم، اس کے باوجود مسائل جوں کے توں رہے اور حال ہی میں ایک اینڈرائیڈ بلاگر رسل ہولی نے فیس بک ایپ کو ہی خیرباد کہہ دیا۔ ان کے بعد تو ایسا کرنے والے صارفین کی جیسے ایک لائن لگ گئی۔
ہولی کے اس انکشاف کے بعد کہ فیس بک ایپ کے بغیر اینڈرائیڈ کی پرفارمنس بہتر ہو جاتی ہے، ایک اور صارف نے اپنے ایل جی –جی فور پر ایپ کے اثرات ٹیسٹ کیے۔
انہیں ریسرچ سے معلوم ہوا کہ فیس بک اور فیس بک میسنجر ایپ کے بغیر دوسری ایپس سمارٹ فون پر 51 فیصد زیادہ تیزی سے کھلیں۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ اس ایپ کی عدم موجودگی میں دوسری اینڈرائیڈ سروسز نے بیٹری کا استعمال بھی کم کر دیا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک ایپ اَ ن انسٹال کر کے بیٹری محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ فونز کی رفتار بہتر ہو جاتی ہے۔
ایپ کے بغیر اگر فیس بک کو کروم براؤزر پر استعمال کیا جائے تو فون اور بیٹری کی پرفارمنس خراب نہیں ہوتی۔





















Comments