top of page

گوگل کا نیا فیچر جو موصول ہونے والی ای میلز کا جواب خودبخود دے گا

  • Nov 8, 2015
  • 2 min read

دنیا کے سب سے مشہور سرچ انجن گوگل کی یوں تو بہت سی سروسز موجود ہیں تاہم ان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چند سروسز میں ایک ”جی میل“ بھی ہے جسے دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔ گوگل نے حال ہی میں جی میل کے متبادل کے طور پر ایک نئی ایپلی کیشن اور ویب انٹرفیس "Inbox" بھی متعارف کرایا ہے جس میں ای میل کیساتھ ساتھ دیگر کئی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ لیکن اب گوگل نے اپنی اس سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت "Inbox" موصول ہونے والی ای میلز کا جواب خودبخود تحریر کرے گی اور آپ کا وقت بچائے گی۔

’سمارٹ ریپلائی‘ نامی اس نئے فیچر کی مدد سے آنے والی ای میلز کے مواد کو دیکھتے ہوئے ان کے مختصر جواب خود ہی دیدئے جائیں گے۔گوگل نے بتایا کے کس طرح یہ ایپ ان ای میلز کی شناخت کرتی ہے جن کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے اور ان کے جواب کیلئے تجاویز دیتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارف کے ردِ عمل کے مطابق وقت کے استعمال کو بہتر بنائے ۔ گوگل کی اس نئی سروس میں صارف کی آسانی کیلئے یاد دہانی، سفر کیلئے راستوں کی نشاندہی اور آئندہ کے کاموں کی تجاویز دینے کے فیچرز بھی شامل ہیں۔گوگل کی جانب سے ایک بلاگ میں اس فیچر کے استعمال کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے جس میں ایک ای میل کا جواب دیا گیا۔ اس ای میل میں چھٹیوں سے متعلق منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔اس اِن باکس کی اپ ڈیٹ جلد جاری کی جائے گی جو اینڈرائڈ میں دستیاب ہو گی۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page