وہ گیم جس کی وجہ سے لوگوں نے اپنے فون توڑ دیے، ایپل نے بین کر دیا
- Nov 4, 2015
- 1 min read

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) موبائل فون گیمز آج کل انتہائی مقبول ہیں لیکن ایک نئی گیم نے جہاں بہت سے صارفین کے موبائل فون ضائع کروادئیے وہیں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل بھی اس قدر پریشان ہوئی کہ اس گیم پر ہی پابندی لگانا پڑگئی۔ اس گیم کا نام سینڈ می ٹو ہیون (Send Me to Heaven) ہے اور اسے کھیلنے والا اپنے موبائل فون کو زیادہ سے زیادہ بلندی تک اچھالنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ گیم اینڈرائڈ صارفین میں تو خاصی مقبول ہورہی ہے لیکن ایپل نے اسے موبائل فون توڑنے پر اکسانے والی گیم قرار دیتے ہوئے اس کا اپنے ایپ سٹور میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔
گیم کے خالق پیٹر سوارووسکی نے جریدے Wiredسے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت امید تھی کہ بے شمار آئی فون صارفین اپنے فون یہ گیم کھیلتے ہوئے توڑ بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر وہ ایک ایسی گیم بنانا چاہتے تھے کہ جو انتہائی مہنگے موبائل فون خرید کر ان کی نمائش کرنے والوں کو یہ مہنگے فون پھینکنے پر مجبور کرسکے






















Comments