top of page

واٹس ایپ نے پیغام رسانی کو مزید تیز کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

  • Nov 4, 2015
  • 1 min read

میسیجنگ فرم واٹس ایپ نے اپنی مقبول ترین ایپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے پیغام رسانی کے عمل کو آسان اور تیز رفتار بنا دیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی صارف ہوم اسکرین اور نوٹیفیکیشن سینٹر سے براہ راست جواب دے سکتا ہے یعنی اب صارف کسی بھی پیغام کا جواب آفیشل ایپ کھولے بغیر بھی دے سکتا ہے۔ صارف اب بآسانی دائیں سے بائیں سوائپ کرکے پوپ اپ ونڈو سے میسج کا جواب دے سکے گا۔ اس نئے فیچرکی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ صارف واٹس ایپ آنے والی کال کا جواب میسج کے ذریعے ہی دے سکے گا۔

گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ایپل آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس کے لیے تھری ڈی ٹچ آپشنز بھی متعارف کرایا تھا جس میں صارف جب کسی بھی شخص سے نئی چیٹ کرنا چاہے تو اسے صرف کچھ زیادہ دیرٹچ اسکرین پر انگلی رکھنا ہوگی اور اس کی گفتگو شروع ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس نے اسے دینا کی مقبول ترین میسجنگ سروس بنا دیا ہے۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page