top of page

آئی فون کا نیا ماڈل 6ایس صرف 3.5ہزار روپے میں دستیاب، ایپل پریشان، ایسا کیسے ممکن ہے؟ دلچسپ حقیت جان

  • Nov 4, 2015
  • 1 min read

ایپل کے نئے آئی فون ماڈل 6ایس کی قیمت 539پاؤنڈز (تقریباً ساڑھے 87ہزار روپے) ہے مگر ایپل کمپنی کے انجینئرز اور ڈیزائنرز کو شاید غشی کا دورہ پڑ جائے گا جب وہ یہ جانیں گے کہ چین نے ان کے اس قدر محنت سے بنائے گئے 6ایس کی ہو بہو نقل تیار کر ڈالی ہے جو صرف 22پاؤنڈز (تقریباً 3500روپے)میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ایپل کے اصل آئی فون اور چینی کمپنی کی بنائی گئی کاپی میں اس قدر مماثلت ہے عام آدمی بظاہر دونوں میں فرق محسوس نہیں کر سکتا۔اگر ان میں کوئی واضح فرق ہے تو وہ صرف قیمت کا ہے۔

اگر آپ آئی فون 6ایس خریدنے جائیں تو دھوکے سے بچنے کے لیے اس میں مندرجہ ذیل چیزیں بغور دیکھ لیں کیونکہ اصل اور نقل آئی فونز میں یہی چیزیں مختلف ہیں۔ نقل آئی فون کی سکرین کی روشنی(Display resolution) اصل کی نسبت مدھم ہوتی ہے۔ نقل کے پروسیسر کی رفتار بھی آہستہ ہوتی ہے مگر اس چیز کا عام صارف کو جلد اندازہ نہیں ہو سکتا۔ اصل اور نقل ایک فرق جو قدرے نمایاں ہے وہ یہ ہے کہ نقل آئی فون کی میموری صرف 4جی بی ہوتی ہے۔ان میں ایک فرق یہ ہے جس سے اسے بنانے والوں کی چالاکی فوری پکڑی جا سکتی ہے کہ ان کی تیارکردہ نقل میں گوگل کا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس اصل آئی فون میں ایپل کا آئی او ایس 9

آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page