top of page

آئی فون کا استعمال چھوڑ دیں ، اینڈرائڈ فون استعمال کرو، فیس بک نے اپنے ملازموں کو ہدایت کر دی کیونکہ

  • Nov 4, 2015
  • 1 min read

گزشتہ دنوں ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی ملازمین کو ہفتے میں ایک دن کم رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ ان ممالک کے لیے بھی بہتر ایپلی کیشنز اور ان کے فیچرز ڈیویلپ کر سکیں جن میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوتی ہے۔ اب مارک زکربرگ کی طرف سے ایسا ہی ایک اور اقدام سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کمپنی ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئی فونز کی بجائے اینڈرائیڈ فونز استعمال کریں۔

فیس بک کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کاکس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یہ نہیں کہ فیس بک گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی تشہیر کرنا چاہتی ہے بلکہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی کے ملازمین بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک کی مارکیٹس کی ضروریات کو سمجھ سکیں۔ چونکہ ترقی پذیر ممالک کے عوام مہنگے آئی فونز نہیں خرید سکتے اور عموماً اینڈرائیڈ فون ہی استعمال کرتے ہیں اس لیے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے سے فیس بک کے ملازمین ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہو سکیں گے۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page