top of page

فیس بک نے آئی فون کیلئے اپنی ایپلی کیشن میں موجود بیٹری کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

  • Oct 28, 2015
  • 2 min read

آئی فون صارفین کیلئے دستیاب فیس بک ایپلی کیشن ایک بار پھر بیٹری کے زیادہ استعمال کے باعث زیر بحث ہے اور آئی فون صارفین کی جانب سے فیس بک کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے تاہم اب فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ایپلی کیشن کی نئی اپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کر دیاگیا ہے۔ فیس بک نے تاحال لوگوں کیجانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب تو نہیں دیا تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے بارے میں بخوبی آگاہ تھے اور اس پر کام کر رہے تھے۔ فیس بک کے انجینئرنگ منیجر ”ایری گرانٹ“ نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ بنیادی طور پر یہ مسئلہ ”سپن بگ ایشو“ کے باعث پیش آیا جس کے باعث موبائل کا سی پی یو ”سلیپ موڈ“ میں واپس نہیں جا سکتا تھا۔ گرانٹ کے مطابق دوسری وجہ ”آڈیو بگ“ ہے، جب کوئی یوزر فیس بک ایپلی کیشن پر ویڈیو دیکھ کر اسے بند کرتا تھا تو آڈیو سروس بند نہیں ہوتی تھی اور بیٹری کی کھپت میں اضافے کا باعث بن رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ”آڈیو بگ“ کا دراصل فیس بک کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ مسئلہ موبائل میں موجود میوزک پلیئر سے متعلق ہے۔ فیس بک کے انجینئر کی جانب سے وضاحت کے باوجود افواہوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فیس بک ایپل کے ان قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا جن کے تحت کسی بھی ایپلی کیشن کو ”بیک گراﺅنڈ“ میں چلنے کی اجازت نہیں ہے تاہم پکڑے جانے پر اسے ”بگ“ قرار دیا جا رہا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ فیس بک نے بالآخر اس مسئلے پر قابو پا لیا ہے اور اب فیس بک ایپلی کیشن آئی فون کی بیٹری کو ”کھانے“ سے گریز کرے گی۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page