فیس بک میں سب سے بڑی تبدیلی، گوگل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، لیکن ایک کام جو اس کے بعد تمام صارفین ک
- Oct 28, 2015
- 1 min read

فیس بک اپنی مقبولیت میں پہلے ہی گوگل پلس اور ٹوئٹر سے بہت آگے ہے مگر اس نے گوگل اور ٹوئٹر کو مزید زک پہنچانے کے لیے ایک اور انقلابی اقدام کا اعلان کر دیا ہے ۔اب تک فیس بک کے صارفین 2ٹریلین سے زائد پوسٹس کر چکے ہیں اور فیس بک نے ان پوسٹس کو ان کی اقسام کے لحاظ سے ترتیب دینے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ سرچ کے آپشن میں جا کر کوئی بھی کسی مخصوص قسم کی پوسٹس ایک جگہ دیکھ سکے اور اسے اس کام میں آسانی رہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو ٹوئٹر اور گوگل کی طرف جانے روکنا اور اپنی طرف راغب کرنا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ اجنبی لوگ آپکی پوسٹس نہ سرچ کر سکیں تو اپنی پرائیویسی سیٹنگز ضرور تبدیل کر لیں.
فیس بک کے پراڈکٹ منیجر روسیاو کازی کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین روزانہ فیس بک پر کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں۔ ہم ان صارفین کے لیے آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صارفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت دنیا میں کس چیز کا رجحان بڑھ رہا ہے، کیا چیزیں مقبولیت کھو رہی ہیں اور بالکل اس وقت کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب آپ لوگوں کے مختلف نظریات کو ایک جگہ اکٹھا کردیتے ہیں تو اصل کہانی سامنے آ جاتی ہے۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین کسی ایک پوسٹ کی بجائے پوری کہانی جاننے کی پوزیشن میں ہوں۔





















Comments