top of page

سام سنگ مو با ئلز کی بیٹر ی میں ایک دن تک اضافے کا آسان طریقہ

  • Oct 28, 2015
  • 1 min read

اگرچہ ایپل کے آئی فون میں بیٹری کی بچت کے لئے ’لو پاور موڈ‘ نے خاصی پذیرائی حاصل کی ہے لیکن سام سنگ کے نئے متعارف کروائے جانے والے فون میں بیٹری کا دورانیہ طویل کرنے کی صلاحیت نے ایپل کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اخبار ’دی میٹرو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے نئے S6 ،اور حتیٰ کے اس سے پہلے S5 میں بھی، ایک ’الٹرپاور سیونگ موڈ‘ کی آپشن موجود ہے جو کہ فون کی کارکردگی کو کنٹرول کرتے ہوئے بیٹری کا ٹائم پورے 24گھنٹے تک بڑھاسکتی ہے۔ یہ آپشن بیٹری محض دس فیصد رہ جانے پر ایکشن میں آتے ہوئے مزید 24 گھنٹے تک فون کو آن رکھ سکتی ہے۔ ’الٹراپاور سیونگ‘ آن ہونے کی صورت میں فون کی سکرین بلیک اینڈ وائٹ ہوجاتی ہے اور کچھ مخصوص منتخب کردہ ایپس، جنہیں دی گئی چھ ایپس میں سے منتخب کیا جاتا ہے، کے علاوہ باقی ایپس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ جو ایپس استعمال ہوسکتی ہیں ان میں فون، میسجنگ اور ای میل بھی شامل ہیں۔ اس آپشن کو آن کرنے کے لئے آپ فون کی سیٹنگز میں جائیں اور اس کے بعد بیٹری کی آپشن میں جائیں اور ’الٹراپاور سیونگ موڈ‘ کو آن کرلیں۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page