اینڈرائڈ کا نیا ورژن آ گیا، زبردست فیچرز جانئے
- Oct 28, 2015
- 1 min read

کئی ماہ کے انتظار کے بعد بالآخر گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن سامنے آگیا ہے۔ ”اینڈرائڈ مارش میلو“ کہلانے والے نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچر بھی متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں سے اہم ترین کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب ٭ "Google Now on Tap" اینڈرائڈ کا نیا ڈیجیٹل اسسٹنٹ ہے، جس کے ذریعے آپ کسی بھی ایپ کو استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی سرچ کرسکتے ہیں۔ ٭ مختلف ایپس میں کروم براﺅزر کا ٹیب بھی شامل ہوگا۔ ٭ جب آپ کا فون استعمال میں نہیں ہوگا تو بیٹری بچانے کیلئے اسے تقریباً آف کردیا جائے گا۔ ٭ سیکیورٹی کی بہتری کیلئے اس میں فنگر پرنٹ کا فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے۔ ٭ یہ آپریٹنگ سسٹم نئی ایجاد ہونے والی USB Type-c کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ ٭ کسی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ یا اپ گریڈ کرنے پر آپ تہہ کرسکتے ہیں کہ یہ فون کے کن ریسورسز کو استعمال کرسکتی ہے۔ ٭ ایپل اور سام سنگ کے مقابلے پر گوگل نے بھی آن لائن ادائیگی کا نظام "Android Pay" متعارف کروا دیا ہے۔






















Comments