top of page

پی ڈی ایف فائل بنائیں بذریعہ ای میل

  • Oct 23, 2015
  • 2 min read

پی ڈی ایف بہت ہی کارآمد فارمیٹ ہے اور پی ڈی ایف فائلز کمپیوٹرکے علاوہ باآسانی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر بھی ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ آج کل پی ڈی ایف فائل بنانا بہت ہی آسان ہو گیا، تقریباً ہر پلیٹ فارم کے لیے اس کے سافٹ ویئر اور ایپلی کیشنز مفت دستیاب ہیں۔

’’پی ڈی ایف کنورٹر‘‘ نامی سروس بالکل مفت ہے کیونکہ یہ ای میل کے ذریعے پی ڈی ایف فائل بناکر دیتے ہیں۔ فرض کریں آپ کسی ایسے کمپیوٹر پر ہیں جہاں کوئی پی ڈی ایف کنورٹر انسٹال نہیں یا بہت ممکن ہے کہ اسمارٹ فون پر ہیں کسی ای میل کو یا کسی ڈاکیومنٹ کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرنا چاہتے ہیں تو یقینا ً آپ کو آن لائن کنورٹر اور کوئی ایپلی کیشن درکار ہو گی۔

کیا یہ بہترین نہیں ہو گا کہ ڈاکیومنٹ کسی کو ای میل کریں اور فوراً وہ پی ڈی ایف میں کنورٹ ہو کر واپس مل جائے؟ اس کے لیے آپ کودرج ذیل ای میل ایڈریس پر ای میل بھیجنی ہو گی:

pdfconvert@pdfconvert.me

آپ پلین ای میل بھی کرسکتے ہیں اور فارمیٹڈ ای میل بھی کیونکہ یہ تمام ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کی سپورٹ کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ورڈ یا ایکس ڈاکیومنٹ پی ڈی ایف میں بدلنا ہے تو اسے بھی اٹیچ کر سکتے ہیں۔ اس سروس کی پرائیویسی پالیسی بہت واضح ہے، یہ آپ کے ڈاکیومنٹ کی پی ڈی ایف بنا کر واپس بھیجنے کے بعد ڈاکیومنٹ اپنے سرور سے مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔

آپ کے پاس کوئی پی ڈی ایف کنورٹر موجود نہ ہو یا کسی کو پی ڈی ایف فائل بنانا ہی نہ آتی ہو تو ایسے احباب کے لیے یہ سروس بہت ہی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page