top of page

پورٹ ایبل ورڈ پریس

  • Oct 23, 2015
  • 1 min read

جب بات بلاگنگ کی ہو تو ذہن میں فوراً ورڈ پریس کا نام آتا ہے۔ ورڈ پریس اس وقت بلاگنگ کی دنیا میں انتہائی مقبول ہے۔ ورڈ پریس کی مدد سے ایک سادہ بلاگ سے لے کر ای اسٹور تک بنایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ورڈ پریس استعمال کرتے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو Instant WordPress ضرور آزمائیں۔ ’’انسٹینٹ ورڈ پریس‘‘ کو آپ ایک پورٹ ایبل ورڈ پریس کہہ سکتے ہیں۔ جس میں ورڈ پریس، اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل موجود ہوتا ہے۔ لیکن کسی بھی چیز کچھ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ سب کچھ اس پورٹ ایبل سافٹ ویئر کے اندر موجود ہے۔

اگر آپ کے پاس ورڈ پریس بلاگ ہے اور آپ اپنے بلاگ پر کوئی نیا تھیم یا پلگ ان استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ پہلے چیک کر لیا جائے کہ یہ بلاگ کے ساتھ چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کہ نہیں۔ ایسی صورت میں یہ پورٹ ایبل ورڈ پریس آپ کے بے حد کام آسکتا ہے۔ آپ جو ٹیسٹنگ چاہیں اس پر سرانجام دے سکتے ہیں۔ اس پورٹ ایبل ورڈ پریس میں ڈیٹا بیس کو منظم کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اگر آپ بلاگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور ورڈ پریس کو سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سافٹ ویئر آپ کے لیے بے حد کارآمد ثابت ہو گا۔

http://www.instantwp.com


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page