top of page

وٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری میں تلاش کریں

  • Oct 23, 2015
  • 2 min read

وٹس ایپ نے چیٹنگ کے جہاں کو ایک نیا رُخ دیا۔ پہلے چیٹ کرنے کے لیے ضروری ہوتا تھا کہ آپ دوسروں کو ایڈ کریں، جبکہ وٹس ایپ نے آپ کی فون بک کو استعمال کرتے ہوئے چیٹنگ کے اُصولوں کو بالکل بدل کر رکھ دیا۔ آج چیٹنگ کے لیے سب سے زیادہ وٹس ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وٹس ایپ میں چونکہ گروپ چیٹ کی سہولت بھی موجود ہے اس لیے تقریباً سبھی اسمارٹ فون صارفین وٹس ایپ پر چیٹ کرتے ہوئے دِکھائی دیتے ہیں۔

چونکہ وٹس ایپ پر سارا دن گپ شپ جاری رہتی ہے اس لیے چیٹ میں کی گئی کسی پرانی بات تک پہنچنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ اتنی لمبی چیٹ کو اسکرول کرتے ہوئے اوپر نیچے جا کر مطلوبہ بات کو تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ وٹس ایپ میں تلاش (Search) کی سہولت بھی موجود ہے۔ چونکہ زیادہ تر لوگ وٹس کی سیٹنگز میں زیادہ گہرائی تک نہیں دیکھتے اس لیے وہ اس آپشن سے بے خبر رہتے ہیں۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ آپشن فی الحال صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے ہے۔ اگر آپ آئی فون صارف ہیں تو وٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری میں تلاش کے لیے آپ کو ایک اور ایپلی کیشن Whatool درکار ہو گی۔ اینڈروئیڈ کی چیٹ ہسٹری میں تلاش کے لیے جس چیٹ میں کچھ تلاش کرنا ہو اسے کھول لیں۔

اوپری دائیں کونے میں موجود تین نقطوں والے آپشن بٹن پر کلک کریں۔

یہاں آپ دیکھیں گے کہ “Search” کا آپشن موجود ہے۔

اس پر ٹچ کریں گے توٹائپنگ کے لیے جگہ موجود ہو گی۔ یہاں آپ جو بھی تلاش کرنا چاہتے ہیں وہ ٹائپ کریں۔

وٹس ایپ آپ کی تمام چیٹ میں تلاش کا کام شروع کر دے گا اور جہاں جہاں آپ کا ٹائپ کردہ لفظ موجود ہو گا اسے ہائی لائٹ کر دے گا۔ -

چونکہ ایک لفظ کئی بار لکھا ہوا ہو سکتا ہے تو سرچ میں اوپر نیچے یعنی اگلے اور پچھلے الفاظ تک جانے کے لیے تیر جیسے نشان والے بٹنز موجود ہیں جنھیں آپ استعمال کرتے ہوئے چیٹ میں جس بات کی تلاش ہو اُس تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page