top of page

ونڈوز پورٹ ایبل اپ ڈیٹ

  • Oct 23, 2015
  • 2 min read

ونڈوز سے لے کر ہر سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس ضرور انسٹال کرنی چاہئیں۔ ونڈوز میں جیسے ہی کوئی خامی دریافت ہو مائیکروسافٹ کی جانب سے اس کی اپ ڈیٹ ریلیز کی جاتی ہے تاکہ صارفین متاثر نہ ہوں۔ چونکہ ونڈوز انتہائی بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے اس لیے اس میں آئے دن بگز یا سیکیورٹی ہولز دریافت ہوتے ہی رہتے ہیں۔ اس لیے مائیکروسافٹ کی جانب سے وقتاً فوقتاً ونڈوز کی اپ ڈیٹ جاری کی جاتی ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پی سی پر انٹرنیٹ چل رہا ہو۔ آٹو میٹکلی یا مینوئلی دونوں طریقوں سے ونڈوز کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آپ کو یہ اختیار نہیں دیا جاتا کہ فائلز آپ اپنے پاس جمع کر لیں۔ ایسی صورت میں ’’پورٹ ایبل اپ ڈیٹ‘‘ سافٹ ویئر کام آتا ہے۔ فرض کریں آپ کا کوئی سسٹم کسی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک نہیں، چاہے اس کی وجہ وہاں انٹرنیٹ کا دستیاب نہ ہونا ہو یا سیکیورٹی کی بنا پر اسے نیٹ ورک سے الگ رکھا گیا ہو، ایسے پی سی کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے یہ سافٹ ویئر کام آ سکتا ہے۔ کسی ایک پی سی کو اپ ڈیٹ کریں اور پھر اس سے فائلز جمع کر کے آپ اپنے دیگر جتنے چاہیں سسٹم اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو سہولت دیتا ہے کہ ونڈوز کی اپ ڈیٹس کو ایکسٹرنل ڈرائیو جیسا کہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر محفوظ کر لیں۔ اس طرح نہ صرف بینڈ وتھ کی بچت ہوتی ہے بلکہ ٹائم کی زیادہ بچت ہوتی ہے۔ کیونکہ اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ کرنا بھی کافی وقت طلب کام ہے۔ خاص کر ونڈوز کے سروس پیک جو کہ بھاری بھرکم سائز کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹا سا پورٹ ایبل پروگرام ونڈوز2000 سے لے کر ونڈوز8 تک کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ -


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page