top of page

مائیکروسافٹ کورٹانا جلد آرہا ہے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لئے بھی -

  • Oct 23, 2015
  • 1 min read

​مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی جدید اور ذہین مجازی ذاتی معاون (ورچوئل پرسنل اسسٹنٹ)ایپلی کیشن” کورٹانا “کو اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لئے بھی جاری کرے گا۔ اپنی بلاگ پوسٹ میں مائیکروسافٹ نے تحریر کیا ہے کہ ماہ جولائی میں گوگل پلے اسٹور پر اس ایپلی کیشن کا بی ٹا ورژن دستیاب ہوجائے گا۔ البتہ اس میں وہ تمام خصوصیات موجود نہیں ہونگی جو کہ مائیکروسافٹ ونڈوز فون 8.1 میں دستیاب کورٹانا میں ہیں۔

مائیکروسافٹ برق رفتاری سے کوشش کررہا ہے کہ کورٹانا کو تمام معروف پلیٹ فارمز مثلاً اینڈروئیڈ، آئی او ایس وغیرہ کے لئے دستیاب کیا جائے۔ گوگل اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم میں گوگل ناؤ اور ایپل آئی او ایس میں Siri ڈیجیٹل معاونین موجود ہیں۔ مائیکروسافٹ کورٹانا کے ذریعے ان دونوں کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق کورٹانا کی شکل میں گوگل ناؤ کو زبردست حریف کا سامنا ہوگا۔ اپنی بلاگ پوسٹ میں مائیکروسافٹ نے ایک مثال کے ذریعے کورٹانا کی جادوگری سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔ فرض کریں کہ آپ اپنے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون میں نصب کورٹانا سے کہیں کہ وہ آپ کو شام 8 بجے کتے کو سیر کروانے کے لئے یاد دلا دے اور شام 8 بجے آپ ایکس باکس پر کوئی فلم دیکھ رہے ہوں تو ایکس باکس فلم روک کر آپ کو یاد دلائے گا کہ آپ نے کتے کو سیر کروانے لے جانا ہے۔ اس مثال سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مائیکروسافٹ اپنے تمام آلات کو ایک دوسرے سے مربوط کررہا ہے۔


 
 
 

Comments


Featured Posts
Check back soon
Once posts are published, you’ll see them here.
Recent Posts
Archive
Search By Tags
Follow Us
  • Facebook Basic Square
  • Twitter Basic Square
  • Google+ Basic Square

AH TECHNOLOGIES

      Computer Support​
  • facebook-square
  • Twitter Square
  • google-plus-square
0092- 312- 3165784
bottom of page